اسلام آباد میں سافٹ ویئر سٹی بنانے کا فیصلہ
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں سافٹ ویئر سٹی بنانے سمیت چند اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں سافٹ ویئر سٹی بنانے سمیت چند اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ہے اور اس اجلاس میں خطے کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو آئی ٹی سیکٹر میں مضبوط کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔
اجلاس میں پاکستان سے آئی ٹی سافٹ ویئرز کی ایکسپورٹس بڑھانے کے لئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا ہے اور ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نیٹ ورک بڑھانے کے لئے اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں اور ٹیلی فون ٹاورز کے ذریعہ شہروں کی ڈیجیٹلائز کنیکٹیوٹی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
اجلاس میں بینڈوتھ اور فائبر آپٹک کا عمل فوری مکمل کرنے، ملک کی سافٹ ویئر ایکسپورٹس کو 10 بلین ڈالرز تک لے جانے اور چھوٹے سافٹ ویئر ایکسپورٹرز کے لئے ریلیف پیکج متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس کے شرکا نے وفاقی دارالحکومت میں 40 ایکڑ پر مشتمل سافٹ ویئر سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سافٹ ویئر سٹی میں لوکل سافٹ ویئر کمپنیوں کو سہولتیں ملیں گی۔
aXA6IDEzLjU5LjEwMC40MiA=
ejasoft island