صدر ٹرمپ: اپنے دور میں امریکہ کی عظمت کو بحال کیا ہے
صدر ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت پر مزید چار سال رہنے کا جواز پیش کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت پر مزید چار سال رہنے کا جواز پیش کیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مواخذے کی سماعت سے متوقع طور پر بری ہونے سے پہلے کانگریس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں امریکہ کی عظمت کو بحال کیا ہے۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے زور دار انداز میں ایک گھنٹے 18 منٹ تک خطاب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے براہ راست ان قانون سازوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے جنہوں نے انہیں ان کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے ڈیموکریٹس کو اپنی تنقید کا نشانہ ضرور بنایا ہے۔
دوسری جانب ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے صدر ٹرمپ کے خطاب کی کاپی کو ڈائس پر پھاڑ کر پھینک دیا ہے۔ واضح رہے کہ چار ماہ کے دوران یہ پہلا موقعہ تھا جب مسٹر ٹرمپ اپنی سیاسی حریف کے سامنے تھے۔ اس سے پہلے ان کی سخت سیاسی حریف نینسی پلوسی وائٹ ہاؤس کی ایک میٹنگ سے ہنگامہ خیز انداز میں نکل گئی تھیں۔
اپنے پیش رو صدر براک اوباما پر اشارتاً تنقید کرتے ہوئے انھوں نے اپنے سامعین سے کہا: " صرف مختصر تین برسوں میں ہم نے امریکی انحطاط کی ذہنیت کو پسپا کر دیا ہے اور ہم نے امریکہ کی قسمت کو زیر کرنے کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔"
aXA6IDMuMTM1LjYyLjQyIA== ejasoft island