کورونا وائرس سے نمٹنے کے آلات جاپان سے پاکستان منتقل
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاپان نے مرض کی تشخیص کا سامان پاکستان کو عطیہ کردیاہے۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاپان نے مرض کی تشخیص کا سامان پاکستان کو عطیہ کردیاہے۔
سرکاری ایجنسی کے مطابق جاپان کے قومی ادارہ برائے متعدی مرض کی جانب سے پاکستان کے لیے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے آلات (پرائم اور پروبس) بھجوا دیے گئے ہیں۔
جيو نيوز کے مطابق سامان کی یہ ترسیل جاپان اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوسکی ہے، اور ان ہی کوششوں کے نتیجے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا سامان 3 فروری کو جاپان سے پاکستان پہنچا، جہاں اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے اسے وصول کیا۔
پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر متسودہ کونینوری نے اپنے پیغام میں دونوں ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے بہت ہی کم وقت میں وائرس کی تشخیص کے سامان کی ترسیل کو ممکن بنایا جاسکا۔