كاروبار
پاکستان اورملائیشیا كے مابين مضبوط اقتصادی شراکت داری کے قیام پر اتفاق
پاکستان اورملائیشیا نے مضبوط اقتصادی شراکت داری کے قیام اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل جل کر کام کرنے پراتفاق کیاہے۔
پاکستان اورملائیشیا نے مضبوط اقتصادی شراکت داری کے قیام اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل جل کر کام کرنے پراتفاق کیاہے۔
یہ اتفاق رائے پتراجایامیں وزیراعظم عمران خان اورملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمدکے درمیان مذاکرات کے دوران طے پایاہے۔
ريڈیو پاکستان کے مطابق فریقین نے تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکرتے ہوئے انہیں مزید مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے نجی شعبے کے درمیان تعلقات کے فروغ کےلئے باضابطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
دوسری طرف فریقین نے دفاع، قانون کے نفاذ، سیاحت اورتعلیم کے شعبوں میں مضبوط روابط کے قیام کا بھی عزم ظاہر کیاہے۔