چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 425 ہوگئی ہے
چین میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 64 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد425 ہوگئی ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 64 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد425 ہوگئی ہے۔
نيو وان کے مطابق چین میں کورونا وائرس خطرناک حد تک بے قابو ہوچکا ہے،جس کے نتیجے میں ایک ہی دن میں 64 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 425 ہوگئی ہے ، دوسری طرف مزید بیس ہزار سے ز ائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
چینی صدر شی جنپنگ کی سربراہی میں پولیٹبر و اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے حکومتی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں اس بڑے امتحان سے سبق سیکھنا ہوگا، جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت پر مستقل طور پر پابندی عائد کرنا ہوگی اور ایمرجنسی مینیجمینٹ کے قومی نظام میں بہتری لانی ہوگی ۔
گزشتہ روز کورونا کی وجہ سے چین کی معیشت میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، جبکہ روس نے سالانہ سرمایہ کاری فورم کا اجلاس ملتوی کردیاہے، اور جاپان نے ساڑھے تین ہزار افراد پر مشتمل کروز شپ کو بندرگاہ پر روک دیا ہے ۔