چین میں سیم سنگ کا سب سے بڑا اسٹور بند
چین سے پھیلنے والی پر اسرار بیماری کرونا وائرس نے ہر طرف اپنا خوف پھیلایا ہوا ہے، اب تک اس بیماری کے باعث چار سوسے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، جبکہ بیس ہزار سے زائد افراد متاثر بھی ہوئے ہیں۔

دنيا نيوز کے مطابق بیماری کے باعث دنیا بھر کے ممالک نے اپنی فلائٹیں چین کے لیے بند کر دی ہیں، جس کے باعث چین کو معاشی نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے، اسی حوالے سے ایک اور خبر سامنے آئی ہے، اور وہ یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی سیم سنگ نے کرونا وائرس کے باعث چین میں اپنا سب سے بڑا اسٹور عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سیم سنگ ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے چین کے شہر شنگھائی میں اپنا فلیگ شپ اسٹور عارضی طور پر بند کردیا ہے۔ یہ اسٹور چین میں سیم سنگ کا سب سے بڑا اسٹور تصور کیا جاتا ہے جو گزشتہ سال اکتوبر میں کھلا تھا، جہاں متعدد الیکٹرانک پروڈکٹس، اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس فروخت کیے جاتے تھے۔
کمپنی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا اسٹور تحفظ کی وجہ سے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق چین میں سیم سنگ کے اسٹور کا دوبارہ کھلنا یہاں کے حالات پر ہی منحصر کرتا ہے۔
aXA6IDMuMTQxLjguMjQ3IA==
ejasoft island