ڈبلیو ایچ او: چین میں کورونا وائرس سے 722 ہلاکتیں
چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 722 ہو گئی ہے، جب کہ ہانگ کانگ نے اپنے علاقے میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے قرنطینہ نافذ کر دیا ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 722 ہو گئی ہے، جب کہ ہانگ کانگ نے اپنے علاقے میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے قرنطینہ نافذ کر دیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق آج ہفتے کے روز چین میں کورونا وائرس سے 86 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے ایک دن میں ہلاکتوں کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
آج ہفتے کے روز مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد لگ بھگ 35 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ چین کے علاوہ اب تک 30 ممالک میں کورونا وائرس کے 320 کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔
وى او اے کے مطابق دوسری طرف ہانگ کانگ نے اپنے علاقے میں قرنطینہ نافذ کرتے ہوئے چین سے کسی بھی شخص کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو جیل اور جرمانے کی سزائیں بھگتنا ہوں گی۔
ہانگ کانگ میں اب تک کورونا وائرس کے 25 کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ خیال رہے کہ چین کے ساتھ متصل ہونے کی وجہ سے ہانگ کانگ میں یہ وبا پھیلنے کا خطرہ دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔
فی الحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان سمیت چین کے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جب کہ ہزاروں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjIxOS44Ni4xNTUg ejasoft island