سوسائٹی
کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 636 ہوگئی
چین میں منتشر ہونے والے کرونا وائرس کی وجہ سے چوبیس گھنٹے کے اندر مزید 73 لوگوں کی زندگیاں جا چکی ہیں اور اب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 636 ہو گئی ہے،
چین میں منتشر ہونے والے کرونا وائرس کی وجہ سے چوبیس گھنٹے کے اندر مزید 73 لوگوں کی زندگیاں جا چکی ہیں اور اب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 636 ہو گئی ہے، مزید تین ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں مزید 41 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق چین میں کرونا وائرس کی مہلک وبا کے سائے گہرے ہونے لگے اور مزید 73 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 636 ہو گئی ہے اور چینی حکومت کے مطابق متاثرین کی تعداد 31 ہزار ایک سو اکسٹھ ہو گئی ہے۔