کھیل
ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں ہندوستانى پہلوانوں نے کل کانسے کے تین تمغے جیتے
نئی دہلی میں جاری ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں Greco-Roman مقابلوں کے متعلقہ وزن کے زمروں میں ہندوستانى پہلوان آشو، آدتیہ کندو اور ہردیپ نے کل کانسے کا ایک ایک تمغہ جیتا ہے۔
نئی دہلی میں جاری ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں Greco-Roman مقابلوں کے متعلقہ وزن کے زمروں میں ہندوستانى پہلوان آشو، آدتیہ کندو اور ہردیپ نے کل کانسے کا ایک ایک تمغہ جیتا ہے۔
انڈيا اونلاين نيوز کے مطابق آشو نے 67 کلو گرام زمرے میں جبکہ آدتیہ اور ہردیپ نے بالترتیب 72 کلو گرام اور 97 کلو گرام زمرے میں تمغے جیتے ہیں۔
ہندوستان اب تک اس چمپئن شپ میں 5 تمغے حاصل کرچکا ہے۔ منگل کو سنیل کمار نے 87 کلو گرام زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا اور ارجن نے 55 کلو گرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔
aXA6IDE4LjIyNi4zNC4xMTcg
ejasoft island