کبڈی ورلڈکپ 2020: تیسرے راؤنڈ میں پاکستان نے آذر بائیجان کو دی شکست
کبڈی ورلڈکپ 2020 کے تیسرے مرحلے کے دوران پہلے میچ میں پاکستان نے آذر بائیجان کو شکست دے دی ہے۔
کبڈی ورلڈکپ 2020 کے تیسرے مرحلے کے دوران پہلے میچ میں پاکستان نے آذر بائیجان کو شکست دے دی ہے۔
دنیا نیوز کی تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈکپ 2020 زور و شور سے جاری ہے۔ لاہور اور فیصل آباد کے بعد میگا ٹورنامنٹ کا رُخ گجرات کی طرف ہو گیا ہے جہاں پر پہلا میچ پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان کھیلا گیا ہے۔
میچ کا آغاز دونوں ملکوں کے قومی ترانوں سے کیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران شائقین پرجوش تھے، کبڈی ورلڈ کپ میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں ہزاروں افراد آئے تھے۔
تیسرے راؤنڈ کے پہلے میچ میں پاکستان نے آذر بائیجان کو ہرا دیا ہے۔ پاکستان نے 30 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے کامیابی کو گلے لگایا ہے۔
کبڈی ورلڈکپ 2020 کے تیسرے روز کے دوسرے میچ کے دوران ہندوستان نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کر دیا ہے۔ میچ کے دوران پاکستان کی روایتی حریف ٹیم ہندوستان نے برطانیہ کی ٹیم کو 18 پوائنٹس سے شکست دی ہے۔