چین میں کورونا وائرس سے مہلوکین کی تعداد 1400 تک پہنچی
فلپائن اور ہانگ کانگ کے بعد جاپان سے بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کا کیس سامنے آیا ہے جبکہ چین میں وائرس سے مہلوکین کی تعداد 1400 تک پہنچ گئی ہے۔
فلپائن اور ہانگ کانگ کے بعد جاپان سے بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کا کیس سامنے آیا ہے جبکہ چین میں وائرس سے مہلوکین کی تعداد 1400 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 80 سالہ خاتون کی کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائرس سے انتقال کرنے والی خاتون کا چین کے صوبے ہوبئی سے بظاہرکوئی تعلق نہیں تھا۔ اس کے علاوہ جاپانی بحری بندرگاہ پر ایک جہاز میں 200 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں جان لیوا وائرس کے نتیجے میں مزید 121 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر مہلوکین کی تعداد 1400 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ چین میں وائرس سے مبتلا ہونے والوں کی تعداد 65000 ہوگئی ہے۔