وینیزویلا اور کولمبیا میں کار کے برابر قدیم کچھوؤں کی باقیات دریافت
برِاعظم جنوبی امریکہ کے شمالی خطے میں کار کی جسامت کے برابر کچھوؤں کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔
برِاعظم جنوبی امریکہ کے شمالی خطے میں کار کی جسامت کے برابر کچھوؤں کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔
بی بی سی کے مطابق اسٹوپینڈیمس جیوگرافیکس نامی کچھوے کے بارے میں خیال ہے کہ یہ اس خطے میں ایک کروڑ 30 لاکھ سال سے لے کر 70 لاکھ سال قبل کے درمیان پایا جاتا ہوگا۔
ان فوسلز کی دریافت کولمبیا کے صحرا ٹاٹاکوا اور وینیزویلا کے اوروماکو خطے میں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اسٹوپینڈیمس کے فوسلز سب سے پہلے 1970 کی دہائی میں دریافت ہوئے تھے مگر اس چار میٹر طویل جانور کے بارے میں اب تک بہت سی باتیں پراسرار ہیں۔
یہ کسی ڈگی والی کار جیسی جسامت اور وزن رکھتا تھا اور جنوبی امریکہ کے شمالی خطے میں دریائے ایمازون اور اورینوکو کے جنم سے قبل وسیع و عریض دلدلی علاقوں میں رہتا تھا۔
aXA6IDE4LjIyNC41OS4yMzEg
ejasoft island