کھیل
بیوی کا میچ دیکھنے کے لئے آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچیل اسٹارک نے لی چھٹی
آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان اتوار 8 مارچ کو خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان اتوار 8 مارچ کو خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ اس بڑے میچ سے پہلے اپنی اہلیہ ایلیسا ہیلی اور آسٹریلیا خواتین کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچیل اسٹارک نے بھی چھٹی لے لی ہے۔
نیوز 18 کے مطابق مچیل اسٹارک ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میں نہیں کھیلیں گے۔
اسٹارک اہلیہ ہیلی کا جوش بڑھانے کیلئے فائنل میچ کے دن اسٹیڈیم میں ہی موجود رہیں گے ۔