سیاست
کورونا وائرس: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
سماء نيوز کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔ خیال رہے کہ اجلاس میں بجٹ کا اسٹریٹیجی پیپر بھی پیش ہوگا۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ 21۔2020 کے خدو خال پر بریفنگ دیں گے جبکہ پاور ڈویژن بجلی و گیس پر بھی بریفنگ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 184 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
aXA6IDE4LjE5MC4yMDcuMTc2IA== ejasoft island