پاک بحریہ کی اہم میری ٹائم مشق سی سپارک 2020ء کا ڈی بریف سیشن
پاک بحریہ کی اہم میری ٹائم مشق سی سپارک 2020ء کا ڈی بریف سیشن آج کراچی میں منعقد ہوا ہے اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔
پاک بحریہ کی اہم میری ٹائم مشق سی سپارک 2020ء کا ڈی بریف سیشن آج کراچی میں منعقد ہوا ہے اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔
دنيا نيوز کے مطابق یہ مشق پاک بحریہ کے آپریشنل منصوبوں کی توثیق کے لئے بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی ہے جس میں پاک بحریہ کے اثاثوں، پلیٹ فارمز، سپیشل فورسز اور پاک میرینز کے دستوں کے علاوہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاک فوج اور پاک فضائیہ نے بھی مشق میں بھرپور شرکت کی ہے۔
ڈی بریف سیشن کے دوران ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف (آپریشنز) نے مشق کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے اور مشق سے حاصل ہونے والے ثمرات کی جانچ کے لئے مشق کے عملی انعقاد کو زیر بحث لایا گیا ہے اور آخر میں جنگی حکمت عملی اور منصوبوں کی تجدید کے لئے سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔
بعد ازاں چیف آف دی نیول سٹاف نے اپنے اختتامی خطاب میں گرے ہائبرڈ جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر مشقوں کے انعقاد کے ذریعے آپریشنل منصوبوں کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔