پاکستان: میرا کی فلم ایک اور اعزاز اپنے نام کرانے میں ہوئی کامیاب
پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کی فلم 'باجی' کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں شائقین کا مثبت ردعمل موصول ہوا، اور اب یہ فلم ایک اور اعزاز اپنے نام کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کی فلم 'باجی' کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں شائقین کا مثبت ردعمل موصول ہوا، اور اب یہ فلم ایک اور اعزاز اپنے نام کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
فلم 'باجی' رواں سال منعقد ہونے والے برطانوی ایشین فلم فیسٹیول میں 28، 29 اور یکم اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ياد رہے کہ اس فیسٹیول کا آغاز 25 مارچ سے ہورہا ہے جو 15 اپریل تک جاری رہے گا۔
فلم کو یہ اعزاز حاصل ہونے سے متعلق خود اداکارہ میرا نے 'باجی' کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی ہے۔
یاد رہے کہ فلم 'باجی' کی کاسٹ میں اداکارہ میرا کے ساتھ ساتھ آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، نیئر اعجاز نے اہم کردار نبھائے ہیں۔
اس فلم کی کہانی لولی وڈ کی ایک سینئر اداکارہ کی زندگی پر مبنی ہے جس کا کردار میرا نے نبھایا ہے۔
فلم میں بتایا گیا کہ میرا کے کردار شمیرا کو بڑھتی عمر کے باعث فلموں میں کام کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے باوجود انہوں نے اپنے کیریئر کو آگے لے جانے کا ارادہ برقرار رکھا، بعدازاں بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی ایک لڑکی نیہا (آمنہ الیاس) انہیں پسند آتی ہے جسے وہ اپنا منیجر بنا لیتی ہیں۔