آئی این ٹی اے: پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں ملی توسیع
یورپی پارلیمان کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی (آئی این ٹی اے) نے پاکستان کے لیے جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنس-پلس (جی ایس پی پلس) کے اسٹیٹس میں توسیع کردی ہے، جس سے پاکستان آئندہ 2 برس تک برآمدات پر ترجیحی ڈیوٹیز سے فائدہ اٹھاسکے گا۔

ڈان نيوز کے مطابق جی ایس پی پلس کی سہولت پاکستان کو جنوری 2014 سے دستیاب تھی، لیکن اس کا تسلسل جی ایس پی پلس کے 27 مرکزی کنوینشنز بالخصوص نیشنل ایکشن پلان برائے انسانی حقوق پر عملدرآمد کے لیے نئے قوانین کے نفاذ اور نئے اداروں کے قیام میں اسلام آباد کی پیش رفت کے لئے اعزاز ہے۔
پاکستان کی تیسری دو سالہ جائزاتی رپورٹ یورپی کمیشن نے 10 فروری کو شائع کی تھی، جس پر آئی این ٹی اے نے 19 فروری جبکہ جی ایس پی ورکنگ پارٹی برائے یورپی کونسل نے ایک ہفتے بعد بات چیت کی تھی۔
یورپی کمیشن اور ایکسٹرنل سروس ایکشن نے دونوں فورمز پر جی ایس پی پلس اسکیم کو جاری رکھنے کی سفارش کی تھی، اور آئندہ 2 سالہ مانٹینرنگ سائیکل کے لیے اپنی نگرانی کی ترجیحات بیان کی تھیں، جو رپورٹ میں دی گئی تھیں۔
aXA6IDMuMjMuMTAxLjYwIA== ejasoft island