عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے حوالے سے اہم اجلاس کرلیا طلب
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ عمران خان نے اجلاس آئندہ ہفتے شیڈول کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ عمران خان نے اجلاس آئندہ ہفتے شیڈول کرنے کی ہدایت دی ہے۔
دنيا نيوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وفاقی سکریٹریز، صوبائی چیف سکریٹریز اور آئی جیز شریک ہوں گے، وزارتوں اور اداروں کے اعلی حکام بھی شرکت کریں گے، وفاق اور صوبوں کی سیٹیزن پورٹل سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ساتھ ہی شہریوں کی شکایات پر اداروں سے ملنے والے ریلیف کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو سیڑیزن پورٹل کے تحت عوامی ریلیف پر بریفنگ دی جائے گی، پی ایم ڈلیوری یونٹ اداروں کو لکھے مراسلوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا، شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی سکریٹریز، صوبائی چیف سکریٹریز اور آئی جیز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔