امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی تباہیوں کا شکار ہوئے 22 افراد
امریکی شہر نیش ول میں ہوا کے بگولے (طوفان) کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی شہر نیش ول میں ہوا کے بگولے (طوفان) کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی ہے۔
جيو نيوز کے مطابق طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں 22 ہلاکتوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 45 عمارتیں شدید متاثر ہوئی ہیں، اور متعدد گھر تباہ ہوگئے ہیں۔
ہوا کے بگولے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، اور نیش ول کے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
خراب موسم کے باعث شہر میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں، جب کہ طوفانی ہواؤں نے مقامی ائیرپورٹ کے ہینگرز کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔
حکام کی جانب سے نیش ول میں ایمرجسنی نافذ کردی گئی ہے،اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، اور ساتھ ہی عمارتوں میں پھنسے زخمی افراد کی تلاش کا کام بھی ہنوز جاری ہے۔
aXA6IDE4LjIyNy4xMTEuNTgg ejasoft island