ہندوستان: مظفر پور میں این ایچ 28 پر اسکرپیو اور ٹریکٹر کی ٹکر سے 11 افراد جاں بحق، 4 زخمی
بہار کے مظفر پور میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 11 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد مظفر پور ضلع کے ہتھوڑی کے رہائشی تھے۔
بہار کے مظفر پور میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 11 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد مظفر پور ضلع کے ہتھوڑی کے رہائشی تھے۔
زی نیوز کے مطابق کانٹی پولیس تھانہ علاقہ میں این ایچ 28 پر اسکرپیو اور ٹریکٹر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میں مصروف ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یہ ملک کا دوسرا بڑا سڑک حادثہ ہے۔ جمعہ کے روز کرناٹک کے تمکور میں ایک سڑک حادثے میں 12 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ بنگلورو - منگلور نیشنل ہائی وے پر پہلا ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد کار الٹ گئی تھی۔ بتادیں کہ دوسری کار سے ٹکرا جانے کی وجہ سے یہ خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بریجا کار میں سوار چار مسافر مزار کی طرف جارہے تھے، لیکن وہ ایک ٹویرا سے ٹکرا گئے۔ ٹویرا کار ہوسور کے راستے بنگلور جارہی تھی۔ ٹویرا کار کے مسافر تامل ناڈو سے تھے۔