پاکستان کی طرف سے افغانستان دہشت گرد واقعہ کی پرزور مذمت
پاکستان نے افغانستان کے دار الحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گرد واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان نے افغانستان کے دار الحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گرد واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دنيا نيوز کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان دار الحکومت کابل میں دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے اور کابل میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کا نقصان قابل افسوس ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور وہ افغان تنازع کے حل کے لئے بات چیت کا حامی ہے۔ اسی طرح پاکستان نے تمام فریقوں کو افغانستان میں امن واستحکام کے لئے تعمیری سوچ کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا ہے۔