ہندوستان: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کا فائدہ روک لیا ہے
مرکزی حکومت خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں ہونے والی بڑی کمی کا فائدہ عام لوگوں تک نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔
مرکزی حکومت خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں ہونے والی بڑی کمی کا فائدہ عام لوگوں تک نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر مجموعی طور پر 3 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی اور روڈ سیس حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ کورونا وائرس اور امریکہ اور روس کے مابین زیادہ تیل برآمد کرنے کی کوشش کی وجہ سے خام تیل کی قیمت میں ایک بہت بڑی کمی آئی ہے۔
این بی ٹی کے مطابق مذکورہ سبب کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ، لیکن حکومت نے پہلے کی طرح اس بار بھی کم ہوتی ہوئی بین الاقوامی قیمتوں کا فائدہ عوام تک پہنچانا بند کردیا ہے، بلکہ ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پر خصوصی ایکسائز ڈیوٹی میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے 8 روپے کردیا گیا ہے ، جبکہ ڈیزل پر اس ڈیوٹی میں 2 روپے 4 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول اور ڈیزل پر روڈ سیس بھی 1 روپے فی لیٹر بڑھا کر 10 روپے کردیا گیا ہے۔