کورونا وائرس: نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس، اقدامات کا جائزہ
کوروناوائرس سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے تشکیل کردہ نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
کوروناوائرس سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے تشکیل کردہ نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
اب تک نيوز کے مطابق ڈاکٹرظفرمرزا کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران ویڈیو لنک پر تمام وزراء اعلیٰ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، وزیراعظم کے مشیر معید یوسف، سیکریٹریز صحت، خزانہ اور اطلاعات نے شرکت کی، جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے اور سرجن جنرل نے بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجلاس کے دوران نیشنل سیکیورٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، صوبوں نے نیشنل سیکیورٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کردیا ہے، تمام تعلیمی ادارے، مدارس، یونیورسٹی بند کردیے گئے ہیں، جبکہ سکھوں کے مذہبی عبادت گاہ کرتار پور میں صرف ہندوستان سے آئے مسافروں کو اسکریننگ کے بعد آنے کی اجازت دی جائے گی۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ تمام لینڈ کراسنگ دو ہفتوں کے لیے بند ہیں، پوائنٹس آف انٹریز کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جارہا ہے، اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مل کر مضبوط اور موثر کیا جائے گا۔
aXA6IDE4LjIxOC4xMTguMjMg ejasoft island