دہلی حکومت نفرت انگیز پیغامات کی شکایات کے لئے واٹس ایپ نمبر شروع کرنے پر کررہی ہے غور
شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کے پیش نظر دہلی حکومت واٹس ایپ نمبر جاری کرنے پر غور کررہی ہے
شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کے پیش نظر دہلی حکومت واٹس ایپ نمبر جاری کرنے پر غور کررہی ہے، جس پر لوگ اس ایپ کے ذریعے پھیلائے جانے والے نفرت انگیز پیغامات کے بارے میں شکایت کرسکیں گے۔
ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ حکومت لوگوں سے اپیل کرے گی کہ وہ اس طرح کے پیغام کو آگے فارورڈ نہ کریں، کیونکہ ایسا کوئی بھی مواد آگے بڑھا کر برادریوں کے مابین دشمنی پیدا کرنا ایک سنگین جرم ہے۔
اس اقدام کا مقصد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر لگام لگانا ہے۔ ایک ذرائع نے پی ٹی آئی بھاشا کو بتایا ، "اگر کسی کو بھی ایسا کوئی مواد ملتا ہے تو ، وہ فورا دہلی حکومت کو اس کی اطلاع دے سکتے ہیں، اور پیغام بھیجنے والے شخص کا نام اور نمبر ظاہر کرسکتے ہیں۔"
واضح رہے کہ دہلی حکومت اس ضمن میں واٹس ایپ نمبر جاری کرنے پر غور کررہی ہے، جس پر یہ شکایات کی جاسکتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک افسر تمام شکایات کا جائزہ لے گا، اور ضروری کاروائی کے لئے پولیس کو مناسب شکایات بھیجے گا۔
aXA6IDMuMTQ0LjEzMS4xNDIg ejasoft island