امریکی سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی معزولی کے مقدمے کی سماعت شروع
امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معزولی سے متعلق ابتدائی دلائل سننے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معزولی سے متعلق ابتدائی دلائل سننے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق سینیٹ میں معزولی کے سلسلے میں پیش کردہ دلائل ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔
ياد رہے کہ ان دنوں ڈونلڈ ٹرمپ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے موجود ہیں اور دوسری طرف ان کی معزولی کی کارروائی آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق قبل ازاں امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معزولی سے متعلق قانون سازوں نے حلف اٹھایا تھا کہ وہ امریکہ کے 45 ویں صدر کو عہدے پر رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے فیصلہ غیر جانبداری سے کریں گے۔
سوئٹزرلینڈ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے قدرے طنزیہ کہا ہے کہ وہ معزولی سے پریشان ہیں!!! یہ ایک افوا ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4yNTIuMTI2IA==
ejasoft island