25 دسمبر کو پیدا ہونے والی مشہور سیاسی شخصیات
ماہرین کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر کو پیدا ہونے والے افراد برج جدی کی طرف منسوب کیے جاتے ہیں۔ اور اس برج سے وابستہ افراد ارادوں کے مضبوط ، محنتی اور مدگار ہوتے ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر کو پیدا ہونے والے افراد برج جدی کی طرف منسوب کیے جاتے ہیں۔
اور اس برج سے وابستہ افراد ارادوں کے مضبوط ، محنتی اور مدگار ہوتے ہیں ۔
نيوز ون کے مطابق ذیل میں چند سیاسی شخصیات کا ذکر ہے جو 25 دسمبر کو پیدا ہوئیں اور ان میں اپنے اسٹارے ہونے کی تمام خصوصیات بدرجہ اتم موجود رہیں ۔
قائداعظم محمد علی جناح
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔قائداعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل تھے۔برصغیر کے مسلمانوں کےلئے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کے ایک سا ل بعد ہی قائداعظم 11 ستمبر 1948 ء کو وفات پاگئے۔
نواز شریف
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 25دسمبر 1949 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔نواز شریف تین مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم رہے اور تینوں دفعہ ہی مدت پوری نہ کرسکے ۔ 28 جولائی 2017 کو عدالت عظمیٰ نے انہیں پاناما کیس میں وزیراعظم کے عہدےکے لئے نااہل قرار دیا تھا۔
جسٹن ٹروڈو
جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے 23ویں وزیراعظم ہیں۔ وہ 25 دسمبر 1971 کو اوٹاوا میں پیدا ہوئے۔ انہیں کینیڈا کے سب سے کم عمر وزیراعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ وہ اپنے دوستانہ انداز اور مشفقانہ مسکراہٹ کی وجہ سے ہر دلعزیز وزیر اعظم ہیں ۔ جسٹن ٹروڈو لبرل پارٹی سے ہی تعلق رکھنے والے آنجہانی اور سابق کینیڈین وزیراعظم پیرے ٹروڈو کے بیٹے ہیں۔
اٹل بہاری واجپائی
اٹل بہاری واجپائی 25 دسمبر 1924 کو ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیا میں پیدا ہوئے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندے کی حیثیت سے واجپائی 1991، 1996، 1998، 1999 اور 2004 میں ہندوستانی پارلیمان کے ایوان زیریں (لوک سبھا ) کے انتخابات میں لکھنؤ سے کامیاب ہوئے تھے ۔ اور وہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم تھے جنہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پہلی مرتبہ ہندی زبان میں تقریر کی تھی۔ اٹل بہاری واجپائی تین مرتبہ ہندوستان کے وزیر اعظم رہے ۔ سال 1996 میں وہ محض 13 دن کے لئے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے تھے۔
احمد بن بلہ
احمد بن بلہ الجیریا کے پہلے صدر تھے ۔وہ 25دسمبر 1916کو الجیریا کے شہر میگنیا میں پیدا ہوئے۔ احمد بن بلتہ نے الجیریا کوفرانس سے آزادی دلانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا تھا ۔وہ 1963 سے لے کر 1965 تک الجیریا کے صدر رہے ۔احمد بن بلتہ 11اپریل2012 کو 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
انور سادات
انور سادات مصر کے تیسرے صدر تھے ۔وہ 25 دسمبر 1918 کو مصر کے شہر منوفیہ میں پیدا ہوئے۔ 15اکتوبر 1970کو مصر کے صدر منتخب ہوئے اور 6 اکتوبر 1981کو انہیں شہید کردیا گیا۔ انور سادات نے 1952 میں مصر کے انقلاب میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ سادات مصر اور مغرب میں جدید تاریخ کی با اثر ترین مصری اور مشرق وسطیٰ کی شخصیت سمجھے جاتے تھے۔
aXA6IDE4LjExNy45LjEzOCA= ejasoft island