فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں ہوئے شامل
اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ اور جنوبی افریقہ کے پیسر ڈیل اسٹین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ اور جنوبی افریقہ کے پیسر ڈیل اسٹین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
جيو نيوز کے مطابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شامل ہوئے ہیں، اور وہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں، جب کہ وہ پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
پہلی مرتبہ پاکستان آنے والے ڈیل اسٹین انگلینڈ کے خلاف سیریز کی وجہ سے پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شریک نہ ہو سکے، تاہم اب انہوں نے اپنی ٹیم جوائن کر لی ہے۔
ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے میچ کے لیے ڈیل اسٹین کی دستیابی کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
ياد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 5 میں اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے، جس میں اسے 2 میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔
aXA6IDE4LjIyMS4xODcuMjA3IA==
ejasoft island