فواد چوہدری: اپریل2020 تک پہلی بار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سی پیک کا حصہ بن رہا ہے
وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپریل2020 تک پہلی بار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سی پیک کا حصہ بن رہا ہے اور اس سے ٹیکنالوجی بزنس کوسی پیک معاہدے کے فائدے حاصل ہوں گے۔
وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپریل2020 تک پہلی بار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سی پیک کا حصہ بن رہا ہے اور اس سے ٹیکنالوجی بزنس کوسی پیک معاہدے کے فائدے حاصل ہوں گے۔
اے آر وائی کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے ملاقات میں سیر حاصل گفتگو ہوئی اور ملاقات میں پاک چین سائنس وٹیکنالوجی اشتراک پر بات چیت ہوئی اور اپریل2020 تک پہلی بارسائنس اینڈ ٹیکنالوجی سی پیک کا حصہ بن رہا ہے۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمولیت سے ٹیکنالوجی بزنس کوسی پیک معاہدے کے فائدے حاصل ہوں گے اور ٹیکس، کسٹمز اور قرضوں کی سہولتیں بھی حاصل ہوں گی۔
aXA6IDMuMTUuMi43OCA= ejasoft island