فلپائن میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت
کورونا وائرس کے نتیجے میں چین سے باہر فلپائن میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرچکی ہیں۔
کورونا وائرس کے نتیجے میں چین سے باہر فلپائن میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرچکی ہیں۔
'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث چین سے باہر پہلی ہلاکت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چین سے آنے والے شہریوں کے لیے سرحدیں بند کرنے والی حکومتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق گزشتہ برس کے اواخر میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 14 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ یہ وائرس 24 ممالک تک پھیل چکا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ فلپائن میں ہلاک ہونے والا 44 سالہ شخص چینی شہری تھا جس کا تعلق ووہان سے تھا۔