سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان گندم بحران میں ملوث
ملک میں گندم بحران کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ میں سابق وفاقی وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان کو گندم بحران میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔
ملک میں گندم بحران کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ میں سابق وفاقی وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان کو گندم بحران میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری بھی گندم بحران کے ذمہ دار ہیں۔ فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو گندم خریداری کی صورتحال سے باخبر رکھا گیا ۔ ملک میں گندم اور آٹے کے بحران میں فلورملز ایسوسی ایشن کی ملی بھگت ہے۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ 13 دسمبر 2019ء کو مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے فلورملز پر ساڑھے 7 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا، فلور ملز ایسوسی ایشن نے مسابقتی کمیشن کے جرمانےکو عدالت میں چیلنج کردیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کا تحقیقات کا طریقہ کار بہت سست ہے، 13 سال میں مسابقتی کمیشن نے 27 ارب روپے جرمانے میں سے صرف3 کروڑ 33 لاکھ وصول کیا ہے۔