وزیر اعظم پاکستان: کورونا وائرس کے سلسلہ میں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ کورونا وائرس کسی کو نہیں چھوڑتا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ کورونا وائرس کسی کو نہیں چھوڑتا ہے۔
روزنامہ سیاست اردو کے مطابق کورونا ریلیف فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کسی امیر اور غریب اور رنگ ونسل میں تمییز نہیں کرتا ہے۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستانیوں کو کچھ نہیں ہوگا اور وہ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوں گے جبکہ وائرس کسی کو نہیں چھوڑ رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مشکل وقت میں قوموں کا امتحان ہوتا ہے جس میں انسان کے پختہ ایمان کا پتہ چلتا ہے اور جب انسان اپنے کاروبار میں فراڈ اور بے ایمانی کرتا ہے تو وہ اور اس کا کاروبار تباہ ہو جاتا ہے۔ جو شخص برے وقت کو اللہ کی طرف سے امتحان سمجھتا ہے اور ثابت قدم رہتا ہے تو وہ عظیم قوم بن کر نکلتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے خطرے کے پیش نظر جب قوم اس چیلنج سے نکلے گی تو بالکل مختلف قوم ہوگی۔ تاہم لوگ پاگل پن کر کے اپنے آپ کو مشکل میں نہ ڈالیں کیونکہ کورونا کسی کو نہیں چھوڑتا اور سوشل میڈیا کی غلط باتوں پر ہرگز نہ جائیں اور احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔
وزیر اعظم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ امیر ممالک کے وسائل اور پاکستان کے معاشی حالات میں بہت فرق ہے کیونکہ معاشی طور پر مستحکم ممالک بھی اس وقت مشکل میں ہیں۔ لاک ڈاون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن تب کامیاب ہوگا جب ہم لوگوں کو ان کے گھروں میں کھانا پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور ہم یہ ٹائیگر فورس کے ذریعے ممکن بنائیں گے۔
aXA6IDMuMTcuMTg2LjI0NyA= ejasoft island