20 سال بعد مکمل سورج گرہن
سورج گرہن پاکستان سمیت ایشیا ،آسٹریلیا، یورپ، افریقہ، بحرہند اور بحرالکاہل میں دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز کراچی سے 7 بج کر 34 منٹ پر ہوا جو کہ 8 بج کر 46 منٹ پر اپنے عروج پر دکھائی دینے لگا۔
پاکستان میں 20 سال بعد اس طرح مکمل سورج گرہن دیکھا گیا ہے، اس سے پہلے 11 اگست 1999 کو پاکستان میں مکمل سورج گرہن ہوا تھا۔
جيو نيوز كے مطابق سورج گرہن پاکستان سمیت ایشیا ،آسٹریلیا، یورپ، افریقہ، بحرہند اور بحرالکاہل میں دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز کراچی سے 7 بج کر 34 منٹ پر ہوا جو کہ 8 بج کر 46 منٹ پر اپنے عروج پر دکھائی دینے لگا۔
متحدہ عرب امارات اور سری لنکا میں سورج پر مکمل گرہن لگنے کے باعث سورج رنگ آف فائر بن گیا۔
اس سال کے آخری سورج گرہن کو "رنگ آف فائر" کا نام دیا گیا ہے کیونکہ سورج کو جب گرہن لگتا ہے تو مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک جاتا ہے اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آتے ہیں۔