بیسویں صدی کے کامیاب ترین برطانوی گلوکار کا ٹوٹا ہوا چشمہ پونے 3 کروڑ میں نیلام
لندن: مشہور برطانوی موسیقار اور گلوکار جان لینن کی ایک چشمہ 1 لاکھ 83 ہزار 500 سو ڈالر میں نیلام کی گئی ہے اور پاکستانی کرنسی میں اس کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 83 لاکھ65 ہزار ہوتی ہے۔
لندن: مشہور برطانوی موسیقار اور گلوکار جان لینن کا ایک چشمہ 1 لاکھ 83 ہزار 500 سو ڈالر میں نیلام کیا گیا اور پاکستانی کرنسی میں اس کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 83 لاکھ65 ہزار ہوتی ہے۔
ایکس پریس نیوز کے مطابق لندن کے معروف نیلام گھر "سادربیز" میں معروف آنجہانی موسیقار اور گلوکار کے ٹوٹے ہوئے اس چشمہ کو نیلامی کے لئے رکھا گیا تھ جسے ان کے ایک مداح نے 1 لاکھ 83 ہزار 500 ڈالر کی بڑی رقم دے کر خرید لیا ہے جبکہ اسی بینڈ کے ایک اور رکن جارج ہیرسن کا ایک نیکلس بھی 13 ہزار ڈالر یعنی 20 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپیہ میں نیلام کیا گیا ہے۔
ستر کی دہائی میں راک موسیقی میں شہرت کی بلندیوں کو چُھونے والے گلوکار جان لینن اپنا یہ ٹوٹا ہوا چشمہ گاڑی میں بھول گئے تھے اور ڈرائیور ایلن ہیئرنگ کے توجہ دلانے کے باوجود انہوں نے کمانی ٹوٹ جانے کے باعث چشمہ واپس نہیں لیا تھا۔
اس طرح یہ چشمہ ڈرائیور کے پاس اب تک محفوظ تھا اور 40 سال بعد اسے نیلام کیا گیا ہے۔ ڈرائیور ایلن ہیئرنگ بینڈ میں ڈرم بجانے والے رنگو کے ذاتی ڈرائیور تھے اور ان کے پاس بینڈ سے متعلق کئی چیزیں محفوظ ہیں۔
بیسویں صدی کے سب سے مشہور اور متاثر کن لیکن متنازع گلوکار جان لینن کا گانا "امیجن" کو صدی کے 100 مقبول ترین گانوں میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی "امیجن" کو ہر دور کے 500 سدا بہار گانوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
aXA6IDE4LjIyNC41OS4yMzEg
ejasoft island