ہندوستان: ارجن کپور اور ملائکہ اورڑہ ایک مرتبہ پھر سے سرخیوں میں
بالی ووڈ کے سب سے مشہور کپل یعنی ارجن کپور اور ملائکہ اورڑہ ایک مرتبہ پھر سے سرخیوں میں ہیں۔
بالی ووڈ کے سب سے مشہور کپل یعنی ارجن کپور اور ملائکہ اورڑہ ایک مرتبہ پھر سے سرخیوں میں ہیں۔
نيوز 18 اردو کے مطابق جب سے ارجن اور ملائکہ نے ایک دوسرے کو قبول کیا ہے تب سے یہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تصویروں پر کمینٹ تو کرتے ہی رہتے ہیں لیکن حال ہی میں ارجن کپور نے ملائکہ اورڑہ کی لیٹیسٹ انسٹاگرام تصویر پر ایسا تبصرہ کر دیا ہے کہ جسے پڑھ کر سبھی حیران رہ گئے ہیں۔
اس کمینٹ کے ذریعے مذاق میں ہی صحیح ارجن نے ملائکہ کو ٹرول کر ڈالا ہے لیکن ارجن کے کمینٹ پر ملائکہ نے بھی بڑے ہی کول انداز میں جواب دیا ہے۔
دراصل ملائکہ اروڑہ حال ہی میں (آئرش بینڈ یو2 کے جوشوا ٹری تور) کانسرٹ میں شریک ہونے پہنچی تھیں۔ یہ کانسرٹ ممبئی کے ڈیوائی پاٹل اسٹیڈیم میں اتوار کی شام منعقد ہوا تھا۔
خیال رہے کہ اس کانسرٹ میں ریتک روشن، انوراگ کشیپ، میرا راجپوت، الیانا ڈی کوروز، دیپکا پادوکون، رنویر سنگھ، سچن تیندولکر اور ان کی بیوی انجلی جیسی قدآور ہستیوں نے شرکت کی تھی۔
اس کانسرٹ میں بینڈ کے ممبرس بونو، دا ایج، ایڈم کلیٹان اور لیری ملین جونیئر نے اپنی پرفارمینس سے رات کو یادگار بنا دیا تھا۔
aXA6IDE4LjExOC4zMC4yNTMg
ejasoft island