ایڈن برگ: اسکاٹش چائلڈ اسٹار کی موت کی تصدیق
اسکاٹش چائلڈ اسٹار اور بیلے ڈانسر جیک برنس 14 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ اے آر وائي نیوز کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے کم عمر اداکار کا انتقال یکم دسمبر کو ہی ہوچکا ہے البتہ اہل خانہ کی جانب سے اس خبر کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیک برنس اپنے کمرے میں تشویشناک حالت میں پائے گئے تھے، اہل خانہ جب انہیں اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔
اسکاٹش اداکار نے ٹی وی سیریز "ون آف یو ایس" اور "ان پلین سائٹ" میں یاد گار کردار نبھائے ہیں جبکہ وہ سال 2012 میں الائٹ اکیڈمی آف ڈانس کی اکیڈمی کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
چائلڈ اسٹار کی موت کی تصدیق الائٹ اکیڈمی آف ڈانس کی جانب سے 9 دسمبر کو ہی کی گئی ہے البتہ اہل خانہ نے پراسرار موت پر بالکل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
اکیڈمی کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں برنس کی موت پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم انتہائی دکھی دل کے ساتھ ایک حادثے کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے آپ کو بتا رہے ہیں کہ ہم نے یکم دسمبر کو جیک برنس کو کھو دیا ہے اور وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے، وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ تھے اور ہر شخص اُن کی دل سے عزت کرتا تھا، پوسٹ میں جیک کے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ بھی تعزیت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اُن کا دنیا سے چلا جانا کسی بھی بڑے حادثے سے کم نہیں ہے۔