فلم "چھپاک" کا ٹریلر راتوں رات ہوا ہٹ
بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون کی نئی آنے والی فلم "چھپاک" کا ٹریلر ریلیز ہونے کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر ہی پوری طرح وائرل ہو گیا ہے۔
بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون کی نئی آنے والی فلم "چھپاک" کا ٹریلر ریلیز ہونے کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر ہی پوری طرح وائرل ہو گیا ہے۔
ہمارى ويب کے مطابق فلم "چھپاک" تیزاب کی شکار ایک ہندوستانی شہری لکشمی اگروال کی حقیقی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کے ارد گرد گھومتی ہے۔ دیپیکا پادوکون نے فلم میں تیزاب سے جھلسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے اور اُن کے تیزاب سے جھلسے چہرے کو فلم کے پوسٹر کا حصہ بنایا گیا ہے جو کہ ان کے بقول کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔
دو منٹ اور 20 سیکنڈ کے ٹریلر کو نہ صرف دپیکا پادوکون کے پرستاروں نے پسند کیا ہے بلکہ فلم انڈسٹری کے کئی اہم فنکار بھی اس کی تعریف کر رہے ہیں۔ یہ فلم 10 جنوری 2020 کو ریلیز ہوگی۔