ثقافت
گوگل آج اقبال بانو کی 81 ویں سالگرہ منارہا ہے
معروف غزل خواں و گلوکارہ اقبال بانو کی 81 ویں سالگرہ پر گوگل نے آج اپنے ڈوڈل پر ان کا نام لگا رکھا ہے۔
معروف غزل خواں و گلوکارہ اقبال بانو کی 81 ویں سالگرہ پر گوگل نے آج اپنے ڈوڈل پر ان کا نام لگا رکھا ہے۔
اے آر وائی کے مطابق ہندوستان کے شہر نئی دہلی میں سنہ 1935 میں پیدا ہونے والی اقبال بانو کو بچپن سے ہی موسیقی سے لگاؤ تھا جسے پروان چڑھانے میں ان کے والد نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے موسیقی کی تربیت استاد چاند خان سے حاصل کی تھی اور سنہ 1950 میں اپنی فنی زندگی کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا تھا۔
1952 میں شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستان آگئیں اور ملتان میں رہائش پذیر ہوئیں لیکن پھر شوہر کی وفات کے بعد ملتان سے لاہور منتقل ہوگئیں۔