کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والی ہالی ووڈ فلمیں
کورونا وائرس کے خوف نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، دنیا کے بیشتر ممالک کی سڑکیں اورگلیاں کورونا وائرس کے باعث سنسان ہوگئی ہیں، عالمی اداراہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کورونا کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس جان لیوا وائرس کا اثر ہالی ووڈ پر بھی پڑا ہے، اور اب تک آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہینکس، ان کی اہلیہ ریٹا ولسن اور اوینجرز اسٹار ادریس البا سمیت 5 ہالی ووڈ اداکار اس موذی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر ہالی ووڈ کے بڑے بینر اور بڑے بجٹ کی متعدد فلموں کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔
آئیں دیکھتے ہیں کورونا وائرس ہالی ووڈ پر کس طرح اثر انداز ہورہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کوروناوائرس کو عالمی وبا قرار دیے جانے کے بعد ہالی ووڈ کے بڑے پروڈکشن ہاؤسز میں شمار ہونے والے وارنر بروس نے فلم ’’دی میٹرکس‘‘ کی پروڈکشن بند کردی ہے۔ ابتدا میں کورونا کے باعث فلم سان فرانسسکو سے برلن منتقل کردی گئی تھی، بعد ازاں اس کی شوٹنگ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
aXA6IDUyLjE1LjE5OS4xODgg ejasoft island