کورونا وائرس كى وجہ سے امریکہ میں ہتھیاروں کی مانگ میں بھی اضافہ
دنیا کے مختلف ممالک میں نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے بعد فیس ماسکس، ہینڈ سینی ٹائزرز اور ٹوائلٹ پیپر جیسی اشیا کی مانگ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ قلت ہوگئی ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے بعد فیس ماسکس، ہینڈ سینی ٹائزرز اور ٹوائلٹ پیپر جیسی اشیا کی مانگ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ قلت ہوگئی ہے۔
مگر امریکہ میں صرف ہینڈ سینی ٹائزر ہی دکانوں سے غائب نہیں ہورہے بلکہ وہاں لوگوں نے اسلحے کو بھی ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے ۔
ڈان نیوز کے مطابق جی ہاں واقعی، اس وقت جب امریکہ میں اسکولوں اور دفاتر کی بندش کے ساتھ ساتھ سودا سلف اور صفائی کی مصنوعات کے لیے لوگ پاگل ہورہے ہیں ، وہاں امریکہ بھر میں ہتھیاروں کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔
برطانوی روزنامے گارڈین نے ایک رپورٹ میں یہ دلچسپ انکشاف کیا، جس میں شیرولیٹ میں اسلحے کے ایک تاجر لیری ہیٹ نے بتایا کہ وائرس کے پھیلاﺅ سے کاروبار میں اتنا اضافہ ہوا ہے جتنا انہوں نےکاروباری زندگی کی 6 دہائیوں کے دوران صرف 2012 میں سینڈی ہک قتل عام کے بعد ہی دیکھا تھا ۔
انہوں نے بتایا معیشت میں گراوٹ، وبا، جرائم، سیاست، آپ نے سب کو ایک جگہ جمع کردیا اور اب یہ حال ہوچکا ہے ۔
ان کے بقول بیشتر افراد اسالٹ رائفلوں کے خواہشمند ہیں جس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ اپنے اور گھروالوں کے تحفظ کے خواہشمند ہیں۔