کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 7ہزار سے زائد ہلاکتیں
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اور اب تک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7ہزار سے تجاویز کر چکی ہے، جبکہ ایک لاکھ 80ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اور اب تک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7ہزار سے تجاویز کر چکی ہے، جبکہ ایک لاکھ 80ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ایران میں ہلاکتوں کے اعتبار سے ایک دن میں 13فیصد کا اضافہ ہوا ہےاور 135افراد کے وائرس کے سبب ہلاک ہونے کے بعد موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 988 ہو گئی ہے، جبکہ ملک میں 16ہزار سے زائد وائرس کے متاثرین موجود ہیں۔
جمعہ کے روز ایران کے نئے سال نوروز کا آغاز ہو رہا ہے اور اس کے تئیں ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس موقع پر لوگوں کی جانب سے ملاقاتیں اور تقریبات میں شرکت سے وائرس مزید ابتر شکل اختیار کرسکتا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں رپورٹ ہونے والے 17ہزار کیسز میں سے ہر 10 میں سے 9کیسز کا ایران سے تعلق ہے، اور ایران میں مزار و مقدس مقدمات پر عوام کے اب آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے یہ وائرس مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjU4LjE2OSA=
ejasoft island