آرٹ
سوہائے علی ابڑو نے فلم ’’دی ونڈو‘‘ کے ذریعہ ہالی وڈ میں رکھا قدم
فلم کی کہانی ایک 15سالہ لڑکی مینا کے ارد گرد گھومتی ہے، فلم کی شوٹنگ شروع کر دی گئی ہے اور آئندہ سال ریلیز بھی ہو جائے گی۔ سوہائے علی ابڑو کا کہناہے کہ وہ اس فلم کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کےساتھ پرفارم کر رہی ہیں۔
مذکورہ فلم میں اداکارہ مرکزی کردار ادا کریں گی۔
دنيا نيوز کے مطابق فلم کی کہانی ایک 15سالہ لڑکی مینا کے ارد گرد گھومتی ہے، فلم کی شوٹنگ شروع کر دی گئی ہے اور آئندہ سال ریلیز بھی ہو جائے گی۔ سوہائے علی ابڑو کا کہناہے کہ وہ اس فلم کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کےساتھ پرفارم کر رہی ہیں۔
سوہائے علی ابڑو پاکستان کی منجھی ہوئی اداکارہ اور ماڈل ہیں جنہوں نے سات پردوں میں، "تنہائی"، "کھویا کھویا چاند"، "رشتے کچھ ادھورے سے"، "پیارے افضل" جیسے مقبول ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔