عمران خان: پاکستان ناقابلِ تصور خوبصورتی سے آراستہ سرزمین ہے
پاکستانى وزیراعظم عمران خان كا کہنا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تصور خوبصورتی سے آراستہ وہ سرزمین ہے جہاں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے۔
پاکستانى وزیراعظم عمران خان كا کہنا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تصور خوبصورتی سے آراستہ وہ سرزمین ہے جہاں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے۔
اردو پوائنٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ناقابل تصور خوبصورتی سے آراستہ پاکستان وہ سرزمین ہے جس کی خاک میں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے اور جس کا دامن نامعلوم سیاحتی چیزوں سے بھرا ہوا ہے۔
ٹریول میگزین ونڈر لسٹ کی جانب سے پاکستان کے 9 مقامات کو 2020 میں ایڈونچررز کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا مذکورہ ٹوئٹ سامنے آیا ہے اور یاد رہے کہ ان مقامات میں ہمالیہ کی وادیوں سے لے کر کیچڑ کے آتش فشاں تک شامل ہیں۔
ٹریول میگزین نے 2020 میں سفر کئے جانے والے مقامات کی فہرست میں پاکستان کے ان مقامات کو شامل کیا ہے جہاں غیر معمولی قدرتی خوبصورتی موجود ہے۔
وانڈر لسٹ نے سیاحتی مقامات میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں 63 کلومیٹر تک پھیلے ہوئے دنیا کے طویل ترین بالتورو گلیشیئر، 800 میٹر اونچے ٹرینگو ٹاورز، دنیا کی بلند ترین پہاڑی میدان دیوسائی، وادی ہنز، عطا آباد جھیل، وادی نیلم، جھیل سیف الملوک اور ملک کے مغربی اور جنوبی حصے میں واقع صحرائے تھر اور ہنگول نیشنل پارک کو شامل کیا ہے۔