عمران خان ہوں گے 16دسمبر کو بحرین کے دورہ پر
پاکستانی وزیراعظم عمران خان 16 دسمبر کو بحرین کا دورہ کریں گے
پاکستانی وزیراعظم عمران خان 16 دسمبر کو بحرین کا دورہ کریں گے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان امیرِ بحرین حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں جس کے لئے وہ کل روانہ ہوں گے۔
ياد رہے کہ آج ہی وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے سے واپس آئے ہیں جہاں انہوں نے روزہ رسول ﷺ پر حاضری دی تھی اور سعود ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔
اردو پوائنٹ کے مطابق مئی 2019ء کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ تھا، اس طرح کے مسلسل روابط اسٹراٹیجک شراکت داری کی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
دونوں ممالک کی قیادت پاکستان سعودی تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے جی 20 کی صدارت ملنے پر سعودی ولی عہد کو مبارکبادی دی ہے اور کہا ہے کہ یہ سعودی قیادت کا عالمی کمیونٹی میں کردار کا عکس ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان کا رواں سال فروری میں دورہ پاکستان انتہائی اہم رہا جس میں سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا۔
اب بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل بحرین روانہ ہوں گے۔