سوسائٹی
پاکستان: صبح سویرے بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
جيو نيوز كے مطابق محکمہ موسمیات کے سربراہان کا کہنا ہے کہ کراچی میں مغربی ہواؤں کے نظام کے باعث آج رات سے 13 دسمبر تک شہر میں ہلکی و معتدل بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی ہے جس کے بعد سے وہاں بھی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
مری میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جب کہ دیامر کے بالائی مقامات، بابو سر ٹاپ اور نانگا پربت پر بھی وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔