ہندوستان 2030 تک دنیا کی تین سب سے بڑی معیشتوں میں شامل
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سال 2030 تک ہندوستان کو دنیا کی تین سب سے بڑی معیشتوں میں شامل کئے جانے کے سلسلہ میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سال 2030 تک ہندوستان کو دنیا کی تین سب سے بڑی معیشتوں میں شامل کئے جانے کے سلسلہ میں اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو پانچ ہزار ارب ڈالر کی معیشت بنانے میں اترپردیش کی اہم شراکت ہے کیونکہ وہ بہت بڑا صوبہ ہے۔ سنگھ نے 'ڈیفنس ایکسپو -2020' میں 'اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کاریڈور' کے موضوعات پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2030 آتے آتے ہندوستان دنیا کی سب سے اوپر تین معیشت والے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔
پربھات خبر نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سال 2024 تک ہندوستان کو 5،000 ارب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف طے کیا ہے. کچھ ماہر اقتصادیات اس پر فکر ظاہر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دنیا میں کساد بازاری ہے اور ایسے میں ہندوستان اس مقصد کو کیسے حاصل کرے گا یہ قابل ذکر بات ہے۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ابھی کساد بازاری سے پوری دنیا دوچار ہے۔
aXA6IDMuMTMzLjE0MC43OSA= ejasoft island