ہندوستان: نئی دہلی میں "بیٹنگ دی ریٹریٹ" تقریب آج شام ہوگی منعقد
یوم جمہوریہ کی چار روزہ تقریبات کے اختتام پر بیٹنگ دی ریٹریٹ ( Beating the Retreat ) تقریب آج نئی دہلی کے تاریخی وجے چوک پر منعقد کی جائے گی۔ اِس سال بھی اِس تقریب کا اصل لطف بھارتی دُھنیں ہی رہیں گی۔

نيوز اون اير کے مطابق بیٹنگ ریٹریٹ فوج کی ایک روایت ہے، جب سورج غروب ہونے پر فوجی جنگ بند کر کے اپنے ہتھیاروں کو اندر رکھ کر میدان جنگ سے واپس آ جاتے ہیں اور اپنے کیمپوں میں چلے جاتے ہیں، تو وہ بینڈز بجا کر خود کو راحت دیتے ہیں۔
دہلی ٹریفک پولیس نے بیٹنگ دا ریٹریٹ تقریب کے لئے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ وجے چوک پر ٹریفک کی آمدورفت دوپہر دو بجے سے رات ساڑھے نو بجے تک بند رہے گی۔
راج پتھ بھی ٹریفک کے لئے وجے چوک اور C Hexagon کے درمیان بند رہے گا البتہ یہ پیدل چلنے والوں کے لئے کھلا رہے گا۔
دہلی میٹرو کے اُدیوگ بھون اور سنٹرل سکریٹریٹ اسٹیشنوں پر داخلے اور نکاس کے دروازے دوپہر دو بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک بند رہیں گے۔
aXA6IDMuMTM1LjIxOS43OCA= ejasoft island