صارفین کے حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے آج
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج صارفین کے حقوق کا دن منایا جارہاہے،اس دن کومنانے کا مقصد صارفین کے حقوق کو اجاگر کرنا اور ان کے ساتھ ہونےوالی ناانصافیوں کے خاتمہ کےلیے شعور بیدار کرنا ہے،اس سال کا موضوع پائیدار صارفین ہے۔

صارفین کے حقوق کا عالمی دن پہلی بار پندرہ مارچ انیس سو تراسی کو منایا گیا تھا، ابتدا میں عوام کوچاربنیادی حقوق دیئے گئے تھے جن میں اضافہ کر کے انہیں آٹھ کر دیا گیا تھا، یہ اضافہ صارفین کی حقوق کے تحفظ کی غیر سرکاری تنظیم کنزیومرز انٹرنیشنل کی تجویز تھا۔
اب تک نيوز کے مطابق پاکستان میں صارفین کے حقوق کے لیے قانون پہلی بار انیس سو پچانوے میں متعارف کرایا گیا تھا،پاکستان کے آئین میں صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے، ملک کے مختلف حصوں میں معاملے کی دیکھ بھال کے لئے عدالتیں یا کنزیومر کورٹس بھی قائم ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ،صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔