سیاست
عراق کے گورنریٹ کرکوک میں داعش کا نائب رہنما گرفتار
عراقی سیکیورٹی حکام نے منگل کے روز گورنریٹ کرکوک میں داعش کے نائب رہنما کی گرفتاری کا اعلان کردیا ہے۔
عراقی سیکیورٹی حکام نے منگل کے روز گورنریٹ کرکوک میں داعش کے نائب رہنما کی گرفتاری کا اعلان کردیا ہے۔
صحیح معلومات کے مطابق سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ گورنریٹ کرکوک میں پولیس نے آذار کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ کے اندر ابو خلدون نامی دہشت گرد كو گرفتار کرلیا ہے ۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج کی ایک خصوصی فورس نے شام میں داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی کو اس کے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا ہے۔