اسرائیلی وزیر اعظم: ایران نے حملہ کیا تو اس کا زور دار جواب دیا جائے گا
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ان کے ملک پر حملہ کیا تو وہ اس کا زوردار جواب دے گا۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ان کے ملک پر حملہ کیا تو وہ اس کا زوردار جواب دے گا۔
اردو پوائنٹ کے مطابق بیت المقدس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم پر جو بھی حملہ کرے گا اس کا جواب میں زور دار دوں گا۔ انہوں نے 3 جنوری کو عراق میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو دہشت گردوں کا سربراہ قرار دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی لاتعداد معصوم لوگوں کی موت کا ذمہ دار ہے، انہوں نے کئی ممالک کو دہائیوں سے غیر مستحکم کر رکھا تھا انہوں نے خوف، تکلیف اور بے چینی کے بیچ بو رکھے تھے اور وہ اس صورتحال کو مزید بدتر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
aXA6IDMuMTQ5LjIzMi4yMTUg ejasoft island