جاپان کى طرف سے بھی مشرق وسطیٰ میں فوج بھیجنے کا اعلان
جاپان نے امریکہ اور ایران کشیدگی کے بعد اپنے بحری جہازوں کے تحفظ کے لئے اپنی فوج مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
جاپان نے امریکہ اور ایران کشیدگی کے بعد اپنے بحری جہازوں کے تحفظ کے لئے اپنی فوج مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
عالمى میڈیا کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے ٹوکیو میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتِحال کو مزید بگڑنے سے بچانا ہوگا۔
جيو نيوز کے مطابق جاپانی وزیر اعظم نے مشرق وسطیٰ میں فریقین پر زور دیا ہے کہ موجودہ مسئلہ کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے اور اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کیا جائے۔
شنزو ایبے نے کہا ہے کہ جاپان سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں اور بحری تجارتی راہداری کے تحفظ کے لیے مشرق وسطیٰ میں جاپان کی دفاعی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ياد رہے کہ جاپانی وزیر اعظم نے گذشتہ ماہ بھی ایران اور امریکہ کے حالیہ تنازع سے قبل اس علاقے میں اپنی فوج بھیجنے کا منصوبہ ظاہر کیا تھا۔